بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی یافتہ 15 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا، خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 12 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو گھیر کر بھرپور کارروائی کی۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع بسیما میں بھی آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کا سراغ لگا کر مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک شرپسند متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث اور سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے، سیکیورٹی فورسز ملک سے بیرونی سرپرست یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔