بلوچستان: سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد جہنم واصل
راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں اور اس دوران 3 دنوں میں 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران کیے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملاکر 177 دہشت گردوں کو مارا جاچکا ہے ۔
سیکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کررہی ہیں، جس میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔