بلوچستان: مسافر بس کھائی میں گرنے سے خواتین، بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے باعث 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے کلغلی میں مسافر بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، بس گوادر سے کوئٹہ جارہی تھی کہ ٹائر پھٹنے سے بس بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
لیویز حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو بسیمہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید 22 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔