بختاور بھٹو نے بیٹے کا نام کیا رکھا؟

کراچی: شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام رکھ لیا۔
بختاور نے کچھ دیر قبل انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ بیٹے کا نام ‘میر حاکم محمود چوہدری’ رکھا ہے۔
بختاور بھٹو نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے ‘میر’ جب کہ دادا کی نسبت سے ‘حاکم’ رکھا ہے۔

بختاور کی جانب سے بیٹے کی پیدائش کے اعلان کے بعد سے ہی لوگوں کو ان کے بیٹے کی پہلی جھلک کا انتظار ہے، تاہم اب تک خاندان کی جانب سے نومولود کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔