بختاور بھٹو کی منگنی طے!

کراچی: شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرادری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی 27 نومبر کو طے ہوگئی ہے۔
بلاول ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے کارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرادری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی محمود چوہدری سے 27 نومبر کو طے ہوگئی ہے۔
منگنی میں کورونا ایس او پیز کا خاص رکھا جائے گا جب کہ منگنی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو کورونا ٹیسٹ کرواکر اپنی رپورٹ ای میل کرنا ہوگی۔ رپورٹ منفی آنے پر ہی مہمان منگنی میں شرکت کرسکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود چوہدری امریکا میں مقیم تاجر یونس چوہدری کے بیٹے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔