مردوں سے متعلق بیان پر بختاور بھٹو زرداری کی وضاحت

کراچی: شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحب زادی بختاور بھٹو زرداری نے عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے اپنے بیان سے متعلق وضاحت دی ہے۔
اس سے قبل بختاور بھٹو نے مردوں کے عوامی مقامات میں داخلے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اب انہوں نے ایک اور بیان جاری کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی کے مطالبے پر اب بھی قائم ہیں۔


بختاور نے کہا کہ مردوں کو بہنوں، ماں، بیٹیوں اور بیویوں کے بغیر اکیلے عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، شاید وہ اس طرح پھر سے خواتین پر حملہ کرنے کا سوچیں گے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ خواتین پر ظلم کے حوالے سے پے درپے بڑھتے واقعات کو روکنے کا اور کوئی بہتر آپشن نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔