بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

کراچی: بے نظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے کچھ دیر قبل انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹے ‘میر حاکم محمود چوہدری’ کی تصویر شیئر کی ہے، جس پر بڑی تعداد میں صارفین نوزائیدہ کے لیے دعائیہ کلمات ادا کررہے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب حاکم ایک ہفتے کا تھا۔
دھیان رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی۔
بعدازاں انہوں نے بتایا تھا کہ بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے ‘میر’ جب کہ دادا کی نسبت سے ‘حاکم’ رکھا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔