پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کیا گیا، حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال سے رہا کیا گیا۔
اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ رہائی کے بعد سب سے پہلے اپنے کارکنان سے ملنے جیل جاؤں گا، میرے چار کارکنان جیل میں ہیں ان سے ملاقات کروں گا۔
دھِیان رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔