ضمانت منسوخ: گرفتاری کے ڈر سے اسدعمر اور شاہ محمود جلدی میں روانہ

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اسد قیصر کی ضمانتوں کی درخواستیں خارج کردیں۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کے خلاف تھانہ ترنول میں اور اسد قیصر کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں درخواست خارج کی۔
پیشی کے لیے علیحدہ علیحدہ آنے والے تینوں رہنما ضمانتیں خارج ہونے کے بعد کچہری سے روانہ ہوگئے، تاہم گرفتاری کے پیش نظر تینوں رہنما مختلف دروازوں سے کچہری سے نکلے، شاہ محمود اور اسد عمر نے کمرہ عدالت کے دروازے پر کھڑے ہوکر فیصلہ سنا۔
شاہ محمود قریشی اور اسد عمر دونوں ایک گاڑی میں بیٹھ کے کچہری سے روانہ ہوئے جب کہ اسد قیصر فیصلہ سنانے سے قبل ہی روانہ ہوچکے تھے۔
تینوں ملزمان پر جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور شہریوں کو تشدد پر اُکسانے کے مقدمات ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔