پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد: بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج کی۔
خیال رہے کہ شہباز گل نے گزشتہ ہفتے ضمانت کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو نجی نیوز چینل پر متنازع بیان دینے کے بعد اسلام آباد پولیس نے بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں 9 اگست کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
گزشتہ روز اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں شہباز گل کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سماعت کی تھی۔
ملزم کے وکیل نے دوران سماعت کہا تھا کہ شہباز گل نے بغاوت کے متعلق کبھی سوچا ہی نہیں، اس سارے بیان پر کسی جگہ پر غلطی فہمی پیدا ہوئی ہے، شہباز گل اس غلط فہمی کو دور کرنے پر تیار ہیں، شہباز گل معافی مانگنے پر بھی تیار ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔