بحرین کے وزیراعظم انتقال کرگئے!

روچیسٹر، منی سوٹا: دنیا میں سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعظم کے عہدے پر رہنے والے خلیفہ بن سلمان الخلیفہ (جو بحرین کے وزیراعظم تھے) 84 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی بی اے کے مطابق وزیراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ امریکا کے مائیو اسپتال میں کچھ روز زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ وزیراعظم کی میت کو وطن واپس لاکر تدفین کی جائے گی۔
بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسىٰ بن سلمان الخليفة‎ نے وزیراعظم خلیفہ بن سلمان کے انتقال پر ملک بھر میں ہفتے بھر کے سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ وزارتیں اور سرکاری محکمے تین دن کے لیے بند رہیں گے۔
24 نومبر 1935 کو پیدا ہونے والے شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ بحرین کی آزادی سے ایک سال قبل یعنی 1970 سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں اور آخری سانس تک وزیراعظم رہ کر دنیا کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔
علاوہ ازیں وہ ملک کے ریاستی کونسل کے سربراہ اور سپریم ڈیفنس کونسل کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔