کپتان بابر اعظم سوشل میڈیا پر بھی چھاگئے!

کراچی: کرکٹ کے میدانوں میں اپنی دھاک بٹھانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سوشل میڈیا کے میدان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑتے دکھائی دیتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بابر اعظم کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوگئی ہے۔
بابر اعظم سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کو ٹوئٹر پر 20 لاکھ فالوورز رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل تھا تاہم اب بابر اعظم نے یہ اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔


دھیان رہے کہ بابراعظم نے حال ہی میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ بابراعظم نے کیرئیر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا جب کہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔