بابراعظم کا نام، تصویر اور عرفیت بھارتی تعلیمی نصاب میں شامل

ممبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا نام بھارتی تعلیمی نصاب میں شامل کرلیا گیا، انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی نصابی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں اُن کے نام کو شامل کیا گیا ہے۔
بھارت کی نصابی کتاب کے آٹھویں چیپٹر میں بابراعظم کو سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی، کرس گیل اور روہت شرما سمیت دیگر معروف کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتاب میں کرکٹرز کی عرفیت پر مبنی سوال لکھا گیا ہے۔

کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں، کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی عرفیت جانتے ہیں؟
طلبہ سے سوال میں کہا گیا کہ وہ کرکٹرز کو ان کے متعلقہ عرفی ناموں سے ملائیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام ’بوبی‘ لکھا ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔