بھارت کے خلاف میچ اور ورلڈکپ جیتنا چاہتے ہیں: قومی کپتان

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرے اور رضوان پر ذمے داری ہے، میں اور محمد رضوان ٹی 20 ورلڈکپ میں اوپننگ کریں گے۔
کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ اور ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں، جو ٹیم بھی اچھا پریشر ہینڈل کرے گی وہ جیتے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑی پرفارم کرکے ٹیم میں آئے ہیں، سینئر کھلاڑیوں کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، جونیئر اور سینئرز کو ساتھ لے کر چلیں گے جب کہ میرے اور رضوان پر ذمے داری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پلان کرکے میچ میں جاتے ہیں، محمد حفیظ اور شعیب ملک میچ ونرز ہیں جب کہ ہمارا پلان یہی ہے کہ میں اور رضوان اوپننگ کریں۔
کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ پریکٹس میں جلد آؤٹ ہوجانے کا یہ مقصد نہیں کہ کھلاڑی فارم میں نہیں، مجھے تمام کھلاڑیوں پر یقین ہے کہ یہ سب میچ ونر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلینڈر اور ہیڈن کا بہت تجربہ ہے، فلینڈر اپنا تجربہ شیئر کررہے ہیں جب کہ ہماری ٹیم نے یو اے ای میں کافی کرکٹ کھیلی ہوئی ہے، بھارت کے خلاف میچ کے ساتھ ورلڈکپ جیتنا چاہتے ہیں اور جو ٹیم بھی اچھا پریشر ہینڈل کرے گی وہ جیتے گی۔
خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہورہا ہے جب کہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔