بابراعظم نمبرون بلے باز کے اعزاز سے محروم ہوگئے

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈھائی سال بعد نمبر ون بلے باز کے اعزاز سے محروم ہوگئے۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل نے بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
آئی سی سی کے مطابق ون ڈے کے بیٹرز رینکنگ میں بابراعظم دوسرے نمبر پر چلے گئے جب کہ ان کی جگہ اب بھارتی اوپنر شبمن گل پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں۔
بھارتی بیٹر شبمن گل 830 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی جب کہ کپتان بابراعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، فہرست میں کوئنٹن ڈی کوک 771 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، ویرات کوہلی 770 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔
دوسری جانب بھارتی بولر محمد سراج نے شاہین شاہ آفریدی سے پہلی پوزیشن ہتھیالی ہے، فاسٹ بولر 709 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں، قومی بولر شاہین شاہ آفریدی 658 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں پوزیشن پر آگئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔