بابراعظم نمبرون کھلاڑی، ملک کا نام روشن کررہے ہیں، ذکاء اشرف

لاہور: ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بابراعظم نمبرون پلیئر ہیں اور وہ بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ کر ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بلند کیا۔
چیئرمین ذکاء اشرف نے شان مسعود، شاہین آفریدی، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور سرفراز احمد سے بھی ملاقات کی۔
ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کے دورۂ آسٹریلیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹیم مینجمنٹ پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ذکاء اشرف نے شاہین آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہین نے ملک کے لیے جو کیا وہ کبھی نہیں بھلایا جاسکتا، ہماری سپورٹ ہر وقت آپ کے ساتھ ہے، شاہین آپ ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ بابراعظم نمبرون پلیئر ہیں اور وہ بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔
ذکاء اشرف نے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی شاباش دی، اس موقع پر قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سرفراز نے شاندار کھیلا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔