بابر اعظم پسندیدہ کرکٹر، اُن سے دوستی میں کوئی حرج نہیں، یشما گل

کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ اُن کی اور کپتان بابر اعظم کی دوستی میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اُنہوں نے کہا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، کیونکہ وہ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں اور وہ دُنیا کے نمبر ون بیٹسمین ہیں جو پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔
یشما گل کا جواب سُن کر میزبان نے اُن سے پوچھا کہ آج کل پاکستانی کرکٹرز ہماری اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پر میسجز کرتے ہیں تو کیا آپ کو کبھی کسی کرکٹر کا میسج آیا ہے؟
یشما نے بتایا کہ مجھے کبھی کسی اداکارہ نے نہیں بتایا کہ اُنہیں پاکستانی کرکٹرز کی طرف سے میسجز آرہے ہیں اور اگر میں اپنی بات کروں تو مجھے بھی کبھی کوئی میسج نہیں آیا۔
میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ کی کسی کرکٹر کے ساتھ دوستی ہے؟ اس کے جواب میں یشما گل نے کہا کہ میری کبھی بھی کسی کرکٹر سے کوئی ملاقات یا بات نہیں ہوئی تو پھر دوستی کیسے ہوسکتی ہے۔
یشما گل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کے ساتھ بھی دوستی ہوسکتی ہے، وہ ہمارے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں اور ہمارے ہیروز ہیں۔
یشما نے کہا کہ اگر میری بابر اعظم کے ساتھ دوستی ہوجائے گی تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔