سرفراز دل برداشتہ، اظہر علی کی نیک تمنائیں

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو انگلش آل راؤنڈر معین علی کا اسٹمپ کا موقع ضائع کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کیوںکہ اُس مقابلے میں بعدازاں معین علی نے پاکستانی بولرز کی جم کر پٹائی کی تھی۔ شدید تنقید پر سرفراز احمد خاصے دل برداشتہ نظر آئے اور اُنہوں نے اس کا اظہار ایک ٹویٹ کے ذریعے شاعرانہ انداز میں کیا۔
اس موقع پر اُن کی ڈھارس بندھانے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی آگے آئے اور انہوں نے جوابی ٹویٹ میں سرفراز احمد کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات ظاہر کیں۔


قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھیا! مجھ سمیت آپ کے بہت سے پرستار ہیں، ان شاء اللہ تھوڑی تعداد (ناقدین) کو آپ کارکردگی سے جواب دیں گے، آپ نے پاکستان کے لیے بہت سے کارنامے سرانجام دیے ہیں، مستقبل میں بھی ایسا ہی کریں گے، آپ کی وجہ سے ٹیم میں مثبت سوچ اور طاقت رہی ہے، ثابت قدم رہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔