آزاد کشمیر انتخابات: ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے حامیوں کا جشن
اسلام آباد:آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نےواضح برتری حاصل کرلی جس کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں اس وقت ہیش ٹیگ ’کشمیر الیکشن 2021‘ سرفہرست ہے، اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے جہاں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنی شکست پر شدید غصے کا اظہار کررہے ہیں تو وہیں پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے جیت کا جشن منایا جارہا ہے۔
محمد عامر نامی صارف نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’25 جولائی 2018 کو پاکستان کے عوام نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب کیا اور 25 جولائی 2021 کو آزاد کشمیر کے غیور عوام نے کشمیر کے بہادر سفیر کو فتح سے ہمکنار کروا کر اس کے ایک بہترین لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔‘
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ایک بار، ایک لیجنڈ نے کہا تھا کہ ’میں ان کو رلاؤں گا۔‘
طیب نامی صارف نے بھارتی اداکارہ ودیا بالن کے فلم کے ایک سین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اس وقت مریم نواز کی یہ حالت ہے۔‘
امان اللّہ نامی صارف نے ٹوئٹر پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں پہلی تصویر وزیراعظم عمران خان کی ہے جو بہت خوش نظر آرہے ہیں، دوسری تصویر میں نواز شریف اور مریم نواز کو حیرت زدہ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تیسری تصویر میں بلاول بھٹو رو رہے ہیں۔
صارف نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انتخابات کے نتائج کے بعد کی صورتحال۔‘
شہباز خان نامی صارف نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان پر بھروسہ کرنے کے لیے آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ۔‘