اداکارہ ایمن سلیم کس سابق قومی کرکٹر کی بیٹی ہیں؟

کراچی: حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔
اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی پاکستان کے نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامے سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایمن سلیم بطور ماڈل اورپاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ مقبول گلوکارہ اور پاپ گلوکاری کی ملکہ نازیہ حسن کی بھانجی بھی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا ایک چھوٹا بھائی ہے جب کہ والدہ اور سلیم یوسف کی اہلیہ ہاؤس وائف ہیں۔


دھیان رہے کہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کا شمار80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر بلے بازوں میں کیا جاتا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔