عائزہ خان نے ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھ دیا!

کراچی: ملک کی مقبول اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا۔
عائزہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس کا آغاز ان کے گلے میں پہنے ہوئے لاکٹ سے ہوتا ہے جس پر گیتی نام لکھا ہوا ہے۔ پس منظر میں ایک بھارتی گانا چل رہا ہے۔ بنیادی طور پر یہ ایک ٹک ٹاک ویڈیو تھی جس پر عائزہ خان کا یوزر نیم ’’گیتی پرنسز‘‘ لکھا ہوا ہے۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا ٹک ٹاک پر گیتی پرنسز کو فالو کریں۔ اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عائزہ خان نے یہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ اپنے نام سے نہیں بلکہ گیتی پرنسز کے نام سے بنایا ہے۔
عائزہ خان کی یہ ویڈیو شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مختلف پیجز پر کہا جارہا ہے کہ عائزہ خان نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ دراصل اپنے نئے پروجیکٹ کے لیے بنایا ہے جس میں وہ ’’گیتی پرنسز‘‘ نامی ٹک ٹاکر کا کردار ادا کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


اس کے علاوہ عائزہ خان کا اس ویڈیو کو شیئر کرنے کا مقصد یہ ہوسکتا ہے کہ وہ لوگوں کو اپنے نئے کردار سے متعارف کروارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اسے اپنے پروجیکٹ کی پروموشن کا طریقہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔
تاہم عائزہ خان نے اس بارے میں مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے انہوں نے نہ تو یہ بتایا کہ انہوں نے گیتی پرنسز کے نام سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کیوں بنایا اور نہ ہی اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں مزید کوئی تفصیل بتائی۔ عائزہ کے مداح بے چینی کے ساتھ اس سسپنس کے کُھلنے کا انتظار کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔