عائزہ فالوورز کی دوڑ میں ایمن خان سے آگے نکل گئیں

کراچی: عائزہ خان ایک بار پھر ایمن خان سے زیادہ فالوورز کا اعزاز چھین کر اس دوڑ میں آگے بڑھ گئی ہیں۔
انسٹاگرام پر فالوورز کی جنگ میں عائزہ ایک بارپھرایمن سے آگے نکل گئیں۔ دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے یہ جنگ جاری ہے، جس میں کبھی عائزہ خان سرفہرست ہوتی ہیں تو کبھی ایمن خان۔
لیکن اس بار81 لاکھ فالوورز کے ساتھ عائزہ خان نے ایمن خان کو پیپچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس وقت ایمن خان کے 80 لاکھ فالوورز ہیں جو رواں ماہ کا ہی ریکارڈ ہے۔
دونوں اداکارائیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جاتی ہیں اور دونوں ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خاصی فعال ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔