ملزمان سے پیسے لینے سے متعلق عائشہ اکرام کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی!

لاہور: یوم آزادی کے موقع پر رونما ہونے والے مینار پاکستان واقعے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اور اس کے ساتھی ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ منظرعام پر آگئی۔
عائشہ اور ریمبو کے درمیان شناخت کیے گئے 6 ملزمان سے پانچ پانچ لاکھ روپے لینے کا مکالمہ ہورہا ہے۔
خاتون کہتی ہے کہ ملزم غریب ہیں اور وہ پانچ پانچ لاکھ روپے ہی دے دیں تو بہت ہیں۔ دوسری طرف ریمبو عائشہ کو جواب دیتا ہے کہ چلیں ٹھیک ہے میں بات کرتا ہوں۔ آڈیو ٹیپ ریمبو نے فراہم کی جسے پولیس نے ریکارڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمے دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا دیا ہے جس پر ریمبو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔
دوسری طرف ریمبو نے الزام لگایا کہ عائشہ اکرام گرفتار ملزمان سے پیسے لے کر انہیں چھڑوانے کا منصوبہ بنارہی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔