بیوی کے قتل کے جرم میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہ نواز امیر، جو معروف کالم نگار ایاز امیر کے صاحبزادے ہیں، کو عدالت نے سزائے موت کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے  محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شاہ نواز امیر کو سزائے موت کا حکم دیتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

سارہ انعام کو 23 ستمبر 2022 کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر شاہ نواز امیر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا۔

مقدمے میں ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ بھی نامزد ہیں، عدالت نے 5 دسمبر 2022 کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ٹرائل کا آغاز کیا تھا۔

سارہ انعام قتل کیس میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا، عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔