کھیل اور سیاست علیحدہ شعبے، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، محسن نقوی

لاہور: پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔ محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا کام تیزی سے جاری ہے، قذافی اسٹیڈیم…

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 13 رنز سے ہرادیا

سڈنی: 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4 اوورز میں 134…

پہلی بار 120 سالہ تاریخ میں پاکستانی خاتون اے سی سی اے کی صدر منتخب

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی عائلہ مجید کو ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) نے صدر منتخب کرلیا ہے۔ عائلہ مجید اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پاکستان سے اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔…

قلات: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں 7 جوان شہید

قلات: بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے فوری بعد فورسز کی بھاری نفری جائے…

اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 95 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

کراچی: ایک اور تاریخ ساز دن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 914 پوائنٹس اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس میں 914 پوائنٹس…

کراچی کی ہونہار طالبات سبزیوں کو محفوظ کرنے کیلئے شیٹ بنانے میں کامیاب

کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والی طالبات نے پھل اور سبزیوں کو محفوظ بنانے کے لیے بائیو ڈیگریڈیبل پروٹیکٹو شیٹ تیار کرلی، جس کی مدد سے سبزیوں اور پھلوں کو خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔ غذائی اجناس کے تحفظ کے لیے ہمدرد یونیورسٹی کے فوڈ…

اداکار عدنان صدیقی کی شاہ برطانیہ چارلس سے ملاقات، تصاویر وائرل

کراچی: پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کی برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہیں۔ بکنگھم پیلس میں ہونے والی اس مختصر مگر یادگار ملاقات کا احوال انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں…

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024ء کی خصوصی تقریب سے خطاب میں ’’امن…

اسموگ: لاہور، ملتان میں ہفتے میں تین دن مکمل لاک ڈاؤن، اسکول مزید ایک ہفتے کیلئے بند

لاہور: اسموگ کی بگڑتی صورت حال پر پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسموگ کی بگڑتی صورت حال پر لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرتی ہوں،…

آئی سی سی نے بھارت سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہ طلب کرلیں

دبئی: آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہ طلب کرلیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے…