یہ میری دوسری شادی، الزام لگا تھا فیصل سے شادی کیلئے طلاق لی، ثناء

کراچی: پاکستانی ڈراموں کے صف اول کے اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ فیصل قریشی سے ان کی دوسری شادی ہے۔ ثناء فیصل نے حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جس میں فیصل نے اہلیہ سے اپنی پہلی ملاقات…

مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، شرط نہیں مطالبات رکھے، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی البتہ مطالبات ضرور رکھے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی…

جنوبی کوریا کے صدر کو مارشل لا بھاری پڑگیا، تحریکِ مواخذہ کامیاب

سیول: جنوبی کوریا کے صدر کو مارشل لا کا نفاذ مہنگا پڑگیا، مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلاف ملک میں مارشل لگانے پر چند روز میں دوسری مرتبہ مواخذے کے لیے ووٹنگ ہوئی جو کامیاب ہوگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے…

عمران اشرف اور طلحہ انجم اسٹارر فلم کٹر کراچی کا ٹریلر جاری

کراچی: اداکار عمران اشرف اور ریپر طلحہ انجم اپنی ڈیبیو فلم کٹر کراچی میں مرکزی کردار نبھارہے ہیں، طلحہ کے مدمقابل کنزیٰ ہاشمی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ کٹر کراچی کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، اس فلم میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اور سید جمیل بھی…

مدارس رجسٹریشن بل: صدر زرداری کے اعتراضات کی تفصیل جے یو آئی کو فراہم

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات کی تفصیل سامنے آگئی، جس میں صدر مملکت نے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے پہلے سے موجود قوانین کا حوالہ دیا ہے۔ صدر مملکت نے اعتراضات میں پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ…

حیدرآباد پولیس نے پشپا اسٹار الو ارجن کو گرفتار کرلیا

حیدرآباد دکن: بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے سپراسٹار الو ارجن کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حیدرآباد میں فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں مشہور تیلگو فلم اسٹار کو گرفتار کیا گیا ہے۔…

آل رائونڈر عماد وسیم کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا…

ہر عورت کو خودمختار اور مرد میں خوفِ خدا ہونا چاہیے، سائرہ یوسف

کراچی: اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے دوسری شادی کے لیے اپنے مستقبل کے شریک ھیات سے متعلق اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر میں کیا خصوصیات اور خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ سائرہ یوسف نے حالیہ انٹرویو میں سماجی دباؤ، خواتین کی مالی خودمختاری…

شام سے 300 سے زائد پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام سے 300 سے زائد پاکستانی بحفاظت ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ شام سے وطن واپس آنے والوں میں زیارت کے لیے جانے والے افراد بھی شامل…

ڈنمارک میں کانسی کی عجیب و غریب تلوار دریافت

کوپن ہیگن: ڈنمارک میں ایک میٹل ڈیٹیکٹرسٹ نے کانسی کی ایک لمبی تلوار دریافت کی ہے جو ایک قدیم رسم کے دوران ایس کی شکل میں موڑ دی گئی تھی۔ تلوار اور دیگر نوادرات کوپن ہیگن کے شمال مغرب میں ایک دلدل سے ملے ہیں۔ دریافت شدہ نوادرات قریباً ڈھائی…