کیا اداکارہ نیلم منیر دسمبر میں شادی کررہی ہیں؟

کراچی: ٹی وی اور فلموں کی صف اول کی اداکارہ نیلم منیر کے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کی اطلاعات آرہی ہیں۔ نیلم کی شادی سے متعلق معروف سوشل میڈیا بلاگر و سلیبریٹیز کے انتہائی قریبی عرفان نے انکشاف کیا ہے۔ عرفانستان نامی پیج پر عرفان نے…

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان ڈٹ گیا، آئی سی سی اجلاس کل تک ملتوی

دبئی: آج چیمپئنز ٹرافی کے مقام کے تعین سے متعلق ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق آج ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ مختصر دورانیے کی رہی اور اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس…

بشریٰ بی بی اور میرے درمیان اختلافات کی باتیں پروپیگنڈا ہیں، گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، یہ محض افواہیں ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات کی باتیں…

وزن کی زیادتی کے باعث شدید تنقید برداشت کی، حریم فاروق

کراچی: اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ انہیں ان کے ڈرامے بسمل میں وزن کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ حریم فاروق ان دنوں اپنے نئے ڈرامے بسمل میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں، اس ڈرامے کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا…

کراچی میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں سردیوں کا آغاز ہوگا

کراچی: شہر قائد میں سردی کب شروع ہوگی، محکمۂ موسمیات نے بتادیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے 2 دسمبر کے دوران اثرانداز رہ سکتی ہیں اور 4 دسمبر کے بعد درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوجائے…

زمبابوے کو 99 رنز سے شکست، ون ڈے سیریز پاکستان کے نام

بلاوائیو: پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔ بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم 41 ویں اوور میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ اروائن…

چیری جوڑوں کے درد سے نجات دلانے میں مفید قرار

نیویارک: امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی کی طرف سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دو دن کے وقفے کے بعد چیری کھانے یا اس کا جوس پینے سے جوڑوں کے درد کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق امریکا میں لاکھوں افراد جوڑوں کے درد میں…

صحافی مطیع اللہ جان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: صحافی مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ مطیع اللہ جان کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے مطیع اللہ جان کے…

اداکارہ ریما کی شادی کی 13 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی

واشنگٹن: پاکستانی فلموں کی مقبول اداکارہ ریما خان کی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی 13ویں سالگرہ کی پروقار اور رنگارنگ تقریب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی سفیر سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ریما خان اور دل کے…

چیمپئنز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے، پاکستان کا دوٹوک جواب

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو ہونے والی آئی سی سی بورڈ ڈائریکٹر میٹنگ سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رابطہ کرکے…