پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران کو قید بامشقت کی سزا

راولپنڈی: پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران کو قید بامشقت کی سزا، پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران کو 12 اور 14 سال کی قید بامشقت کی سزا سنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر (ر) عادل فاروق راجا اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی…

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور پہلے سیشن میں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج…

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ سے ایک بار پھر اُن کی بہن کی ملاقات طے

اسلام آباد: امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ایک بار پھر اُن کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کی ملاقات طے ہوگئی، جس کی تصدیق ان کے وکیل نے کی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کی، اس دوران فوزیہ…

آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی، وزیراعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے ہماری حکومت نج کاری پر فوکس کررہی ہے اور پی آئی اے کی نج کاری اولین ترجیح ہے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل…

مٹھی بھر خشک میوہ جات سے ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچائو ممکن

برلن: نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ صبح میں مٹھی بھر خشک میوہ جات کھانے سے دل کے دورے یا فالج کے خطرات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ جرنل بائیو میڈ سینٹرل میڈیسن میں شائع شدہ تحقیق میں محققین نے بتایا کہ روزانہ صبح انڈا کھانے کے بجائے 25 سے 28…

بابراعظم نمبرون کھلاڑی، ملک کا نام روشن کررہے ہیں، ذکاء اشرف

لاہور: ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بابراعظم نمبرون پلیئر ہیں اور وہ بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ کر ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بلند کیا۔…

جذبہ جنون اور سیونی گانے باتھ روم میں ریکارڈ کیے گئے، علی عظمت

کراچی: گلوکار علی عظمت نے اپنے مشہور زمانہ گیت “جذبہ جنون” سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر کے ٹاک شو میں حال ہی میں گلوکار علی عظمت نے شرکت کی، جہاں اُنہوں نے اپنے گیت “جذبہ جنون” سمیت…

14 ہزار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی شروع

دوحہ: 7 ہفتوں تک لڑائی میں 14 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قتلِ عام کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 150 فلسطینیوں کو…

اہلیان کراچی پر بجلی گرادی گئی، 1.52 روپے یونٹ اضافی سرچارج منظور

اسلام آباد: کراچی کے بجلی صارفین پر پھر برق گرادی گئی، کے الیکٹرک صارفین کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر 1 روپیہ 52 پیسہ فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی…

کتے اور بلیاں پالنا دماغی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے میں معاون قرار

میری لینڈ: بڑھتی عمر کے ساتھ دماغی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے لیے کتے اور بلیاں پالنا مفید قرار دے دیا گیا۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلی یا کتے پالنے سے عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی کارکردگی میں کمی کی شرح سست ہوسکتی ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ…