ٹک ٹاکر خرم گجر کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں ایک اور ٹک ٹاکر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار دھر لیا گیا۔ لاہور کے ٹک ٹاکر خرم گجر کا اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ سامنے آگیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر خرم گجر پر الزام ہے کہ اس نے رانا ارسلان نامی شخص کے…

چارلس گڈمن نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کا چارج سنبھال لیا

کراچی: چارلس گڈ من کراچی میں امریکی قونصل جنرل متعین کردیے گئے۔ اس حوالے سے امریکی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم چارلس گڈمن کو کراچی میں امریکی قونصل جنرل کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ دراصل قونصل جنرل چارلس…

چھوٹے ڈیمز بنانے کی صلاحیت موجود، نئے آبی ذخائر وقت کی ضرورت ہیں، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے آئندہ برسوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہے، پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔ نارووال میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی و صوبائی وزراء اور این ڈی ایم اے حکام سے خطاب کرتے ہوئے…

بھارتی آبی دہشتگردی: پنجاب میں سیلاب سے بڑی تباہی، 11 شہری جاں بحق

لاہور: بھارت کی آبی دہشت گردی اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورت حال برقرار ہے، دریائے راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند ہونے کے ساتھ پانی کی رفتار بھی تیز ہوگئی۔ دریائے راوی میں بھی سیلابی پانی کے بہاؤ…

غصے نے کئی بار مشکل میں ڈالا، عفان وحید کا انکشاف

کراچی: ٹی وی کے مقبول اداکار عفان وحید نے غصے کی وجہ سے کئی بار مشکلات کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ نرم مزاج اور متوازن گفتگو کے لیے شہرت رکھنے والے عفان نے بتایا کہ وہ برسوں تک غصے کے مسائل کا شکار رہے اور اس کمزوری نے کئی بار انہیں مشکل…

چین میں انسان کو سور کے پھیپھڑے لگانے کا تجربہ کامیاب

بیجنگ: چینی سائنس دانوں نے تاریخ میں پہلی بار انسان میں خنزیر کے پھیپھڑے لگانے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ انجام دے دیا۔ جینیاتی طور پر تبدیل کیے گئے یہ پھیپھڑے اسٹروک کے سبب مرنے والے ایک 39 سالہ مریض کو لگائے گئے۔ محققین کے مطابق ٹرانسپلانٹ کیے…

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری، پاک فوج قوم کیساتھ ہے: ترجمان پاک فوج

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے 3 دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ساتھ اسلام آباد…

معمولی تنازع پر دو بھائیوں کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر تشدد کرکے 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم اویس کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی نے بتایا کہ ملزم اویس کی نوجوان کو بلا مارنے کی…

بھارتی آبی جارحیت: راوی اور ستلج میں بدترین سیلاب، متعدد دیہات زیرآب، فوج طلب

اسلام آباد/ لاہور: بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے دریاؤں ستلج، راوی اور چناب میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی جبکہ آبپاشی اسٹرکچر کو بچانے کے لیے چناب میں ہیڈ قادرآباد بند دھماکے سے اڑا دیا گیا۔…

ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں ایک اور ننھی پری کی آمد

کراچی: پاکستان کی نامور اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری بار ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ منیب بٹ نے آج انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے تیسری بار اپنے ہاں ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی۔ اداکار کے مطابق بچی کی پیدائش…