پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

کوئٹہ: پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے پولنگ…

وزارت عظمیٰ کے امیدواروں شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔ لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارلیمنٹ ہاؤس چیمبر…

پاکستانی طلباء نے دل کی خرابی کی نشاندہی کرنے والا جدید آلہ بناڈالا

کراچی: شہر قائد کی نجی یونیورسٹی کے طلباء نے بائیومیڈیکل انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی مدد آپ کے تحت دو نئی شاندار ایجادات کی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سلیم حبیب یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی پہلی دو روزہ بائیو میڈیکل…

یتیم بچے گود لینا جانوروں کو پالنے سے بہتر ہے، بشریٰ انصاری

کراچی: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں کے شوقین افراد زیادہ جانور رکھنے کے بجائے کسی یتیم بچے کو گود لے کر پال لیں۔ اداکارہ بشریٰ انصاری کا ایک پوڈکاسٹ میں کہنا تھا کہ وہ ایسے لوگوں کو جانتی ہیں جو اپنے پالتو جانوروں…

قومی اسمبلی: ایاز صادق اسپیکر اور غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق نئے اسپیکر منتخب جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ بھاری اکثریت سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ انتخاب کے دوران قومی اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے نعرے بازی…

یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ متوقع

اسلام آباد: یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2…

نئے وزیراعظم کا انتخاب 3 مارچ کو ہوگا، شیڈول جاری

اسلام آباد: ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو عمل میں آئے گا۔ شیڈول کا اجرا کردیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیراعظم کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو ہوگا۔ وزیراعظم کے لیے…

سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ، کراچی میں کل نجی و سرکاری اداروں میں ہاف ڈے

کراچی: شہر قائد میں کل بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر سندھ حکومت نے سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہر میں ممکنہ بارش سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو…

کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کا پیٹ خراب، ایک اسپتال داخل

کراچی: پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے درجن سے زائد کھلاڑیوں کا پیٹ خراب ہوگیا جبکہ ایک کھلاڑی اسپتال میں داخل ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کو بدہضمی کی شکایات ہوگئی ہے۔ ڈینئل سیمز کو ڈرپ لگی ہیں، ڈوپلائی بھی اسپتال میں…

یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ، فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جان کی بازی ہارگیا

کراچی: شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کا واقعہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک 4 اے میں پیش آیا۔ ایس پی فرحت کمال نے بتایا کہ مقتول فوڈ…