اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 91200 کی نئی بلند ترین سطح پر براجمان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس روزانہ کی بنیاد پر نئی سطح عبور کررہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں…

ماہرہ خان کو پُرجوش ریمپ واک مہنگی پڑگئی، شدید تنقید

کراچی: سپراسٹار ماہرہ خان کو ریمپ واک کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ حال ہی میں ماہرہ خان ایک فیشن شو میں پُرجوش انداز میں واک کرتی نظر آئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ تاہم مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کا اداکارہ و…

پنجگور: ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور افراد پر فائرنگ، 5 جاں بحق

پنجگور: پروم میں ڈیم کی حفاظت پر مامور 5 افراد فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجگورکے علاقے پروم میں ڈیم کی دیکھ بھال پرمامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی۔ ترجمان صوبائی…

گیری کرسٹن مستعفی، دورہ آسٹریلیا کیلئے گلیسپی ہیڈ کوچ مقرر

لاہور: وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن پی سی بی کے ساتھ اختلافات کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ معاہدے کے مطابق گیری کرسٹن نے پاکستان میں قیام پر انکار بھی کیا، ہیڈ کوچ سال میں ایک مہینہ چھٹیاں کرسکتے تھے لیکن…

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

لاہور: وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کردیا گیا جب کہ سلمان علی آغا اُن کے نائب ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان وائٹ بال ٹیم کے کپتان جب کہ سلمان…

تمباکو نوشی ترک کرنے کی قومی ہیلپ لائن فعال اورخدمات و سہولتیں فراہم کی جائیں، اے آر آئی

اسلام آباد: آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹیو (اے آر آئی) اور اس کی رکن تنظیم ورکرز ایجوکیشن اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن نے حکومت سے تمباکو نوشی ترک کرنے کی قومی ہیلپ لائن کو انسانی و مالی وسائل کے ساتھ فعال اور مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سگریٹ نوشی…

نفرت کرنے والوں پر ترس آتا، شاید اُنہیں کبھی پیار نہیں ملا، علیزے شاہ

کراچی: اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے فیشن سینس پر کی جانے والی تنقید کا کرارا جواب دے ڈالا۔ اداکارہ علیزے اس وقت امریکا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور اس دوران انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنی تصاویر اور پیغامات شیئر کررہی ہیں۔ علیزے نے لکھا،…

عالمی منڈی میں تیل سستا: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: پچھلے کچھ سال کے دوران بدترین مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے خوش خبری، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔…

روسی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر کا دورۂ پاکستان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا خیرمقدم

اسلام آباد: روس کی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنٹینا مٹوینکو، کی زیر قیادت پارلیمانی وفد 27 سے 29 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کررہا ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے روس کی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنٹینا مٹوینکو کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے…

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: حکومتی معاشی پالیسیوں اور ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کی وجہ سے پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2024 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 13 فیصد اضافے کے ساتھ 1.64…