فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی!

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 8 ہزار 300 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 26 امریکی ڈالر کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، جس کے

امریکا اور عالمی ادارۂ صحت کی راہیں جدا ہونے لگیں!

واشنگٹن: امریکا نے اقوامِ متحدہ اور کانگریس کو عالمی ادارۂ صحت سے دستبرداری کا نوٹس دے دیا۔ صدر ٹرمپ کہہ چکے کہ عالمی ادارۂ صحت چین کے زیرِ اثر ہے۔ کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے رکن نے کہا، اس سے امریکی بیمار اور امریکا تنہا رہ جائے گا۔

پاک انگلینڈ سیریز کا شیڈول جاری!

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن میں میچز کھیلے گی۔ای سی بی کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ

سپریم کورٹ کا ملک میں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم!

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے ملک میں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ زیر التوا ریفرنسز کا تین ماہ میں فیصلہ کیا جائے، نیب کا ادارہ نہیں چل رہا، کیوں نہ نیب عدالتیں بند کردیں اور نیب قانون

انگلینڈ سے سیریز: بھرپور محنت کررہا ہوں، گگلی اہم ہتھیار ہوگا، یاسر شاہ

کراچی: ٹیسٹ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے وہ بھرپور محنت کررہے ہیں اور سیریز میں گگلی ان کا اہم ہتھیار ہوگا۔ووسٹر سے میڈیا سے آن لائن گفتگو میں 34 سالہ اسپنر نے اعتراف کیا کہ گزشتہ چند مقابلوں میں ان کی

برازیلین صدر بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئے!

برازیل کے صدر بھی کورونا کی زد میں آگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جائیر بولسونارو نے گذشتہ روز بخار اور دیگر علامات ظاہر ہونے پر چوتھی بار اپنا ٹیسٹ کرایا، جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔برازیلین صدر متعدد بار کورونا کے خطرے کو نظرانداز کرتے

علی زیدی ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے چکر میں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

راولپنڈی: مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی پر ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لیے جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ علی زیدی ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے چکر میں ہیں۔راولپنڈی نیب میں روشن ہاؤس کیس میں پیشی کے بعد

سائرہ پیٹر کورونا سے متاثر فنکاروں کے لیے چیریٹی شوز کریں گی

کراچی: پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ فنکاروں اور ان کی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے آن لائن کنسرٹ کریں گی، جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔عالمی شہرت یافتہ صوفی اوپیرا سنگر

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی بہ خیریت، انتقال کی خبریں جھوٹی قرار!

میانوالی: سینئر اور معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے انتقال سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو دم توڑنے پر مجبور کردیا۔ سینئر گلوکار بخیریت ہیں۔گزشتہ روز سے عطاء اللہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں، جس کے بعد گلوکار

کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے کے واقعات، 6 جاں بحق!

کراچی: شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی جب کہ کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، یوں تین روز میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق ناگن چورنگی مسلم ٹاؤن میں گھر میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق