گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے حملے کی یاد میں تین روزہ تقریبات کا اختتام

لاہور: گولڈن ٹیمپل اور شری اکال تخت صاحب پر بھارتی فوج کے حملے اور جارحیت کی یاد میں منعقدہ تین روزہ تقریبات آج اختتام پذیر ہوجائیں گی۔ گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سمیت پاکستان میں موجود اہم گورودواروں میں اکھنڈپاتھ صاحب کی تقریبات

مارشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ، محمد راشد کا منفرد اعزاز

کراچی: پاکستان کے محمد راشد نے 50 عالمی ریکارڈز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ وہ دنیا میں مارشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے اور گنیز ریکارڈ میں مزید 3 عالمی ریکارڈز کے ساتھ ان کے اعزازات کی تعداد 51 ہوگئی جب کہ ان

ہم دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں، اعظم سواتی

مانسہرہ: اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ ہم دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات سینیٹر اعظم خان سواتی کا مانسہرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاحت ناصرف ملکی بلکہ مقامی معتات کی ریڑھ کی ہڈی ہے، چند

غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں، خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، شاہد آفریدی

کوئٹہ: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کا سفر گزشتہ 3 ماہ سے جاری ہے، تاہم میری

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر انسانی لاک ڈاؤن کو 10 ماہ ہوگئے

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری غیرانسانی لاک ڈاون کو 10 ماہ مکمل ہوگئے۔ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کو یک طرفہ غیر قانونی اقدام کے تحت بھارتی قابض افواج کی جانب سے جاری غیر انسانی لاک

ایس او پیز کی عدم پاسداری، سندھ میں 91مسافر گاڑیوں پر جرمانے، 80 ڈرائیورز گرفتار

کراچی: سندھ حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر صوبے بھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر 77 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا جب کہ 80 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔ ایس او پیز کی عدم پاس داری پر انٹرا سٹی ضلعی ٹرانسپورٹرز کے خلاف کراچی، حیدرآباد،

امریکا اور برازیل میں کورونا کیسز میں ہولناک اضافہ

واشنگٹن: کورونا وائرس امریکا اور برازیل میں مزید سرعت سے پھیلنے لگا، کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ امریکا میں 19 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو کورونا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار سے زیادہ

کیس سنگین، شہباز شریف جیل جائیں گے، شیخ رشید

لاہور: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیب کے گرفتاری کے لیے چھاپے کے وقت شہباز شریف گھر کے پچھلے کمرے میں چھپے تھے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب نیب کا چھاپہ پڑا شہباز شریف گھر میں ہی تھے اور پچھلے کمرے میں

کورونا مریض 94 ہزار کے قریب، ایک روز میں ریکارڈ 97 جاں بحق، کُل 1935 اموات

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 983 تک جاپہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 97 مریض انتقال کرگئے۔

اسٹیل مل ملازمین برطرفی کیس کی 9 جون کو عدالت عظمیٰ میں سماعت

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس 9 جون کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی نے بتایا کہ عدالت عظمیٰ نے پاکستان اسٹیل مل ملازمین کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس نے مقدمہ کی سماعت