پنجاب سے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی امین الحق گرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گرد امین الحق کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد گرفتار کیا…

معروف اینکر عائشہ جہانزیب کا شوہر کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا

لاہور: ٹی وی کی معروف اینکر عائشہ جہانزیب اور اُن کے شوہر حارث علی کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔ عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عائشہ جہانزیب نے وکیل عاصم ممتاز کے ساتھ لاہور کی سیشن عدالت میں پیش…

ماہرین کوبرا سانپ کے زہر کا نیا تریاق ڈھونڈنے میں کامیاب

سڈنی: کوبرا انتہائی خطرناک اور زہریلا سانپ ہے، ماہرین نے کوبرا کے زہر کا نیا تریاق دریافت کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ہر سال سانپوں کے ڈسے جانے سے ہزاروں افراد جان سے جاتے ہیں اور تقریباً ایک لاکھ افراد کے زہر کی وجہ سے جسم کے بافت اور…

دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

نیویارک: دُنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا، پرنسز کروزز نے اپنے بیڑے پر متعدد جگہوں پر سب سے بڑی پیزا پارٹی کی میزبانی کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ پارٹی میں مہمانوں کو 60 ہزار سے زائد سلائس پروسے گئے۔ ریکارڈ…

ملک میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: ملک میں 29.75 فیصد آبادی کے لوگوں کے کنوارے ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ادارہ شماریات پاکستان نے ملک میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا اپنے اعداد و شمار میں تذکرہ کیا ہے۔ ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شادی شدہ افراد کی…

ٹی20 ورلڈکپ: آئی سی سی کو 167 ملین ڈالرز کا نقصان

دبئی: پچھلے ہفتوں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں اختتام پذیر ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں آئی سی سی کو 167 ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے ارکان رواں ماہ سری لنکا میں شیڈول مالی اور آپریشنل…

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے شوہر کو طلاق دے دی

دبئی: دبئی کی شہزادی شیخہ ماہرہ نے شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان جوڑے کے ہاں مئی 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش کے صرف دو ماہ بعد ہوا ہے۔ دبئی کے حکمراں کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال 5 اپریل کو شیخ…

سوشل میڈیا انفلوئنسر مختصر ویڈیو بناتے ہوئے کھائی میں گر کر ہلاک

ممبئی: بھارت سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر آنوی کامدار ریل (مختصر ویڈیو) بناتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں گر کر انتقال کرگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنوی پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھی جو اپنے انسٹاگرام…

توشہ خانہ کیس: عمران، بشریٰ بی بی کا گرفتاری کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بانی پی…

گھر آنے والا فلم ڈائریکٹر موبائل چوری کرکے لے گیا تھا، دانیال راحیل

کراچی: اداکار دانیال راحیل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈائریکٹر نے ان کا موبائل فون ان کے گھر سے چوری کرلیا تھا۔ دانیال راحیل کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، جس میں ان سے میزبان نے ان کے گھر سے موبائل چوری ہونے کا قصہ پوچھا۔…