دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی بھی نمائش ہوگی

دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی بھی نمائش کی جائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ آئندہ ماہ منعقد ہونے والے دبئی ایکسپو میں فرعون کا تابوت مصر کے پویلین میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔ سامتک کا قدیم تابوت رنگین لکڑی کا ہے جو حال ہی میں دریافت ہوا…

سینیئراداکار طلعت اقبال امریکا میں انتقال کر گئے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینیئر فنکار طلعت اقبال امریکا میں انتقال کر گئے۔ اداکار طلعت اقبال کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہے،جن کا بتانا ہے کہ اداکار کا انتقال امریکا میں ہوا۔ اہل خانہ ذرائع کے مطابق، طلعت اقبال…

ملک بھر میں کورونا کے ساتھ ڈینگی کے وار بھی جاری، 92 کیسز رپورٹ

ملک کے تینوں صوبوں پنجاب، سندھ اور خیبر پختو نخوا میں عالمی وبا کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے وار بھی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 64 کیسز صرف لاہور میں رپورٹ ہوئے…

گندم کے ذخائرمستحکم کرنے میں وفاقی حکومت کو غیر معمولی کامیابی

لاہور: ملک میں گندم کے سرکاری ذخائر کو مستحکم کرنے کی جدوجہد میں وفاقی حکومت کو غیر معمولی کامیابی ہوئی ہے۔ 5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کے ٹینڈر میں پیش کردہ قیمت 383.50 ڈالر فی ٹن پر چار کمپنیوں نے اتفاق کرتے ہوئے 5 لاکھ75 ہزار ٹن گندم فراہم…

پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر برطانوی وزیراعظم انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ناراض

برطانوی اخبار ’’دی ٹائمز‘‘ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے ای سی بی کو شیڈول کے مطابق سیریز کھیلنے کیلیے کہا تھا،…

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 4 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے حسب روایت ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید چار بے گناہ کشمیر نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ کشمیری کمیونٹی نے مودی کیخلاف تاریخی احتجاج کا اعلان کر دیا کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ…

وزیراعظم آج جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 76واں اجلاس جاری ہے. وزیراعظم عمران خان آج رات جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کریں گے۔ عمران خان اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے دنیا کو آگاہ…

گلوکارعاطف اسلم نے بھی ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھ دیا

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھ دیا۔ عاطف اسلم نے مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک پر اپنا تصدیق شدہ اکاؤنٹ بنالیا ہے۔ گلوکار نے صرف دو روز قبل ہی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ…

محکمہ موسمیات نے آج پھر کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی

کراچی: شہر قائد کے باسی ایک مرتبہ پھر بارش کے لیے تیار ہو جائیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے کہا ہے کہ آج بروز جمعہ بھی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش کا امکان…

جاپان میں تکیوں سے لڑائی کی سالانہ چیمپئن شپ شروع ہوگئی

ٹوکیو: جاپان کے قصبے ’ایتو‘ میں ہر سال تکیوں سے لڑائی کی چیمپئن شپ منعقد ہوتی ہے جس میں پورے ملک سے درجنوں ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ ایک دوسرے کو تکیے مار کر لڑائی کرنا، بچپن کے مقبول مشغلوں میں سے ایک ہے۔ دنیا میں شاید ہی کوئی ملک ایسا ہو جہاں…