اداکارہ بینش راجہ نے شادی کی تصدیق کردی

کراچی:‌ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ بینش راجہ کے حوالے سے یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ انہوں نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ اب اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔…

ملک میں کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 3.21 فیصد رہی

اسلام آباد: ملک میں کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 51 ہزار 796 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1664 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی…

بھارت لداخ سرحد پرجارحیت سے بازرہے ، ٕچین نے وارننگ دے دی

چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ بھارت لداخ سرحد پر مزید نفری کی تعیناتی اور چینی علاقوں پر قبضے کی کوششوں سے باز رہے ورنہ کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی ’فارورڈ پالیسی‘ پر عمل پیرا ہے اور غیر…

آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقررکردی۔ پولوگراؤنڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدرآصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقررکردی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق…

ستمبر میں مہنگائی سال کی بلند ترین شرح پر رہی

کراچی:‌ستمبر میں مہنگائی سال کی بلند ترین شرح پر رہی، ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح 9 فیصد ہوگئی ہے۔ ستمبر میں مہنگائی رواں مالی سال کی بلند ترین سطح 8.98 فیصد پر پہنچ گئی۔ شہروں میں 9.13 فیصد اور دیہات میں مہنگائی کی شرح 8.77 فیصد…

سمندری طوفان شاہین کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہوگیا، کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان

کراچی:بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شاہین کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ طوفان شاہین کے زیر اثر…

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے والدہ کے لیے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کردی

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے والدہ کے لیے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کردی۔ حدیقہ کیانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی والدہ کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔…

شمالی کوریا نے ’طیارہ شکن میزائل‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک ہفتے کے دوران دوسرا میزائل ٹیسٹ کیا ہے اور اس بار طیارے کو فضا میں نشانہ بنانے والے جدید میزائل کا کامیاب کا تجربہ کیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق جڑواں روڈر کنٹرول اور دیگر نئی…

نیشنل T20 ٹورنامنٹ کے ساتویں روز بھی 2 میچز ہوں گے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ساتویں روز 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان جبکہ دوسرا مقابلہ ناردرن اور سندھ کے درمیان ہوگا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ساتویں روز آج بھی 2 میچز کھیلے…

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بزرگوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بزرگوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کے حوالے سے سرکاری اور نجی سطح پر پروگرام، سیمینار اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا بزرگوں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد بزرگ شہریوں کے حقوق کے حوالے سے لوگوں میں شعور…