پاکستان میں 8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو 16 برس مکمل

اسلام آباد:‌پاکستان میں 8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو آج 16 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں 2005 کے زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی…

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 3 دن سی این جی بند کرنے کا اعلان

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسمِ سرما سے قبل گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر سوئی سدرن گیس کمپنی نے اچانک 3 دن سی این جی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشن بند کر دیئے…

دنیا میں سب سے لمبی زبان والا کیڑا ڈاروِن موتھ

لندن: چارلس ڈارون نے انیسویں صدی میں اپنے سائنسی سفر کے دوران ایک بھنورے (موتھ) کا ذکر کیا تھا اور اب معلوم ہوا کہ سب سے لمبی زبان والا یہ کیڑا ایک بالکل نئی نوع ہے جس کا اندراج سائنسی لٹریچر میں نہیں کیا گیا تھا۔ اس بھنورے کو ڈاروِن موتھ…

متحدہ عرب امارات کا اگلا خلائی مشن ‘وینس’ روانہ ہو گا

‘مشن ہوپ’ کی کامیابی کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنے اگلے خلائی مشن کا اعلان کر دیا جس کا ہدف وینس ہو گا۔ مریخ اور مشتری کے درمیان سیارچوں کی بیلٹ کی تحقیق کرنے سے پہلے امارات وینس کا مشن مککل کرے گا۔ سیارچوں کا خصوصی مشن 2028 میں لانچ…

500 یا زائد ڈالرز کی خریداری کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنے پر ایک اور پابندی عائد کرتے ہوئے تمام افراد کے لیے اوپن مارکیٹ سے 500 یا اس سے زائد ڈالر خریدنے پر بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی۔ دوسری جانب بدھ کے روز ڈالر کی قیمت…

فلم جیمز بانڈ 007 کیلئے پاکستانی آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات

لاہور: پاکستانی نژاد ویژول آرٹسٹ لاریب عطا نے ایک اور بڑے بجٹ کی ہالی وڈ فلم میں اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔ لاریب عطا نے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی ہالی وڈ فلم جیمز بونڈ 007 میں بطور ویژول آرٹسٹ کام کیا ہے، اس وقت یہ فلم برطانوی اور…

پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین وینیو ہے، انگلش کرکٹر ٹیمل ملز

انگلش کرکٹر ٹیمل ملز نے پاکستان کو کرکٹ کے لیے بہترین وینیو قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں ٹیمل ملز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں، کرکٹ کے لیے پاکستان ایک بہترین وینیو ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں پاکستان سپر لیگ (پی…

سعودی ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، 4 افراد زخمی

ریاض: سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو…

پاک فوج کے جوان بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

راولپنڈی: پاک فوج کے جوان بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں مدد کے لیے پہنچ گئے پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے کا کہنا ہے پاک فوج کے جوانوں نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں ہیں۔ بلوچستان…

امریکی نائب وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گی

امریکی نائب وزیر خارجہ سات رکنی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی وفد کی جسمانی تلاشی نہ لینے اور وفد کی تصاویر نہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی وفد کے استقبال کے لیے وزرات خارجہ نے ایوی ایشن…