پرانے اینڈرائیڈ فونز کو گوگل کا سروسز دینے سے انکار

سالوں سے اینڈرائیڈ کے پرانے فونز استعمال کرنے صارفین کے لیے بری خبر ہے، بہت جلد یہ صارفین گوگل پر سائن ان نہیں کر سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق 27 ستمبر سے گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر…

پاک ویسٹ انڈیز چوتھا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج پراویڈینس میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ…

اداکارہ اشنا شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئیں

کراچی: اداکارہ اشنا شاہ کووڈ کی دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد بھی وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ اشنا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں اور دوستوں کو اطلاع دی اور بتایا کہ کچھ روز سے انہیں بخار تھا جسے وہ وائرل سمجھ رہی تھیں لیکن حالت خراب ہونے…

امریکا میں گلہری میں طاعون، لیک تاہوئی پر سیاحوں کا داخلہ بند

امریکی ریاست کیلیفورنیا اور نیواڈا کے درمیان جھیل تاہوئی کے قریب گلہریوں میں طاعون کے جراثیم پائے گئے ہیں جس کے بعد جھیل کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا. امریکی میڈیا کے مطابق جھیل کے قریب گلہریوں میں طاعون پھیلانے والے بیکٹیریا کی موجودگی…

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ کورونا سے بچاؤ اور علاج کے لیے درکار 61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع کی منظوری دے گی۔…

سندھ میں بغیر شناختی کارڈ والوں کو بھی ویکسین لگانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں، انہیں بھی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جس کے پاس شناختی کارڈ نہیں وہ اپنی تعلیمی اسناد، یا ب فارم کی بنیاد پر بھی ویکسین لگواسکے گا، کوئی بھی شناختی دستاویز نہ ہونے پر…

پاکستان میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ…

خواتین کو وراثت میں حصے سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے خواتین کو وارثت میں حق نہ دینے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے وراثت میں خواتین کے حق سے متعلق آئینی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور…

دنیا کا سب سے باکفایت باورچی روبوٹ

نیویارک: اگر آپ بھوک محسوس کررہے ہیں ، گھر کا کھانا پسند کرتے ہیں لیکن پکانے کا دل نہیں کررہا تو اولیور گھریلو روبوٹ آپ کے لیے ہی ہے۔ لیکن یہ باقاعدہ ہاتھ اور پاؤں والا کوئی روبوٹ نہیں بلکہ ایک اسمارٹ آلہ ہے جو تین آسان مراحل میں کام…

ملک بھر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے 50 اضلاع میں آ ج سے پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں 30 جولائی سے پولیو مہم جاری ہے۔ نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کے مطابق پولیو مہم میں ایک لاکھ…