آسٹریلوی ٹیم بے فکر ہوکر پاکستان کا دورہ کرے، بین کٹنگ

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے کرکٹر بین کٹنگ نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بے فکر ہوکر پاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
آسٹریلوی ٹیم 1998 کے بعد پہلی مرتبہ مارچ 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بین کٹنگ نے کہا کہ وہ ایک بار بھی پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے فکرمند نہیں ہوئے، اگرچہ ان کے خیال میں پاکستانی شائقین کو آسٹریلیا کو اپنی سرزمین پر دیکھ کر کچھ جھنجھلاہٹ ہوگی لیکن امید ہے آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی ان کو پسند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام خاصے پُرجوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کھیلوں کے میدانوں میں خاصا رش ہوتا ہے، یقیناً آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان بہت پسند آئے گا۔
خیال رہے کہ بین کٹنگ نئے برس کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 7 ویں سیزن میں پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ وہ گزشتہ 2 سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔