پڑوسی ملک سے غیر ملکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
اس ضمن میں نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا اور غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے، برآمد غیر ملکی اسلحے میں 26 ایم 16 رائفلیں شامل ہیں، ایم 4 رائفلوں کی 292 میگزین، 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کلاشنکوف کی 9 میگزین اور 244 گولیاں بھی پکڑے گئے اسلحے میں شامل ہیں، اس کے علاوہ پکڑے گئے اسلحے میں لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ برآمد کیا گیا اسلحہ ٹرک میں ڈرائیور کیبن میں خفیہ مقام پر چھپایا گیا تھا، ٹرک میں اسلحے کے لیے کمپارٹمنٹس اور پیکنگ افغانستان میں ہوئی، یہ ہتھیار اور گولا بارود پاکستان میں دہشت گردی میں استعمال ہونے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد بار فتنہ الخوارج کے خارجیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔