عاطف اسلم کے ٹی وی ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری

کراچی: گلوکارہ عاطف اسلم کے آنے والے ٹی وی ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، جس میں عاطف اسلم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ سینئر اداکار نعمان اعجاز کے صاحبزادے زاویار نعمان کا بھی پہلا ڈرامہ ہے۔
عاطف اسلم کے ٹی وی ڈیبیو کی پہلی جھلک نے ان کے مداحوں کو دیوانہ کردیا جس کے بعد ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی عاطف اسلم ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔


سیف حسن کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے سنگ ماہ میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، کبریٰ خان، میکال ذوالفقار اور عمیر رانا بھی شامل ہیں۔ اداکاری میں یہ عاطف اسلم کا پہلا تجربہ نہیں ہوگا اس سے قبل وہ سال 2011 میں شعیب منصور کی فلم بول میں کام کرچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔