پاگل خان نے ملک کا خانہ خراب کردیا، آصف زرداری

وہاڑی: پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاگل خان ہمیں ایسی دلدل میں پھنسا گیا، بڑی مشکل سے پار لگیں گے۔
آصف علی زرداری نے وہاڑی میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بے وقوف کو وزیراعظم بنادیا گیا، جس نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، اسے کوئی سمجھ ہی نہیں تھی، پاگل خان نے ملک کا خانہ خراب کردیا، عمران خان واپس وہاں جانا چاہتا ہے جہاں سے اسے نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاگل خان ہمیں ایسی دلدل میں پھنسا گیا کہ بڑی مشکل سے پار لگیں گے، لیکن لگیں گے ضرور، آج بھی وہ سیاست میں ون ڈے کرکٹ کھیل رہاہے لیکن میں نے عزم کر رکھا ہے ملک کو مسائل سے نکالوں گااور ہر قیمت پر نکالوں گا۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ دیوالیہ ہوگیا، دیوالیہ ہوگیا یہ باتیں ہورہی ہیں، امریکا، جاپان اور برطانیہ بھی دیوالیہ ہوگئے تھے، اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا، اونچ نیچ آتی رہتی ہے، یہ عارضی مشکل ہے، وہ وقت آئے گا جب ملکی بہتری کے فیصلے صرف ہم کریں گے، پاکستان میں ہر قسم کی سہولت موجود ہے ہم نے صرف ان سے فائدہ لینا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔