لاہور میں خیمے لگاکر احتجاج کرنے جارہے ہیں: آصف زرداری

ٹنڈوالٰہ یار: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مخالفین کے خلاف بڑا اعلان کردیا۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر مخالفین کا مقابلہ کرنے جارہا ہوں، لاہور میں خیمے لگا کر احتجاج کریں گے، بھٹو صاحب نے عوام کے مسائل کو ترجیح دی۔
ٹنڈوالٰہ یار میں خطاب کرتے ہوئے پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کیے، بلاول اور آصفہ بھٹو کی قیادت میں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، وفاقی حکومت اور ہمارے کچھ مسائل ہیں جو چلتے رہیں گے، ان سے مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔