بابراعظم ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی، کپتانی کی سیاست میں کیوں پڑرہے ہیں، آصف
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ بابراعظم کپتانی کی سیاست میں کیوں پھنس رہے ہیں۔
معروف اینکر آفتاب اقبال کو یوٹیوب پر انٹرویو دیتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ بابراعظم پاکستانی ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں، وہ پرفارم کرتے ہیں تو ٹیم کا اسکور بہتر ہوتا ہے، مجھے نہیں سمجھ آرہا ہے کہ انہیں کپتانی کی سیاست میں پڑرہے ہیں۔
محمد آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم میں بابراعظم کے علاوہ کوئی ایسا بلے باز نہیں جو اننگز کو اختتام تک لے کر چل سکے، انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کپتان سے اوپر ہیں۔
اینکر نے سوال اٹھایا کہ کیا بابراعظم کپتانی سے اس لیے نہیں ہٹ رہے کہ انہیں اپنا نمبر تبدیل ہونے کا خدشہ ہے؟ جس پر آصف نے جواب دیا کہ 2 سے لے کر 5 نمبر تک اہم ہی ہیں، انہیں کچھ دشواری ہے لیکن پریکٹس سے بھرپور پیکیج بن سکتے ہیں۔