آصف علی انٹرنیشنل برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

بین الاقوامی اسپورٹس برانڈ کی جانب سے اپنی تشہیر کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی آصف علی کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء میں بہترین پرفارمنس دینے والے سیدھے ہاتھ کے بلے باز آصف علی بین الاقوامی اسپورٹس برانڈ ’پوما ‘ کے ایمبیسڈر بن گئے ہیں۔
آصف علی کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دی گئی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’وہ مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘
اس تصویر میں آصف علی کی آنکھوں میں پوما برانڈ کا لوگو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


دوسری جانب اسپورٹس کی دنیا کے انٹرنیشنل برانڈ پوما نے آصف علی کی یہ پوسٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اُنہیں اپنے برانڈ ایمبسیڈر بننے پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔
پوما برانڈ نے آصف علی کی ایک مختصر سی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔