ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: لیگ میچ میں بھارت نے پاکستان کو ہرادیا

بیجنگ: ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔
چین کے شہر ہولن بیئر میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو 1-2 سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی، یہ گرین شرٹس کی اس ٹورنامنٹ میں پہلی ناکامی تھی۔
بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے دونوں گولز کیے جبک ہ پاکستان کی جانب واحد گول پہلے کوارٹر میں احمد ندیم نے کیا، گرین شرٹس نے روایتی حریف کے خلاف اہم مواقع ضائع کیے اور گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
ہاکی کے عالمی مقابلوں میں بھارت نے آخری 11 میچز میں سے 8 میں فتح سمیٹی جب کہ 3 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرچکی ہیں اور فائنل بھی انہیں کے درمیان ہونے کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے ایونٹ میں 4 میچز میں 2 فتوحات سمیٹی ہیں جبکہ 2 میچز ڈرا کیے ہیں، اسی طرح روایتی حریف بھارت نے اپنے تمام 4 میچز میں جیت حاصل کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔