ارشد شریف کی کار سے پولیس پر فائرنگ کی گئی، کینیا

نیروبی: ارشد شریف کی موت پر کینیا کی پولیس نے مؤقف بدل لیا اور اب دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ارشد شریف کی گاڑی روکنے والے اہل کاروں پر پہلے فائرنگ کی گئی، جس سے ایک کانسٹیبل زخمی ہوا جب کہ جوابی فائرنگ میں ارشد شریف کی موت واقع ہوئی۔
قبل ازیں کینیا کی پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ارشد شریف کی کار نہ روکے جانے پر فائرنگ کی گئی تھی۔
کینیا کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واقعے کے دن ارشد شریف اور خرم احمد نے ‎نیروبی سے کچھ دور کاموکورو میں واقع انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں وقت گزارا تھا، کمپلیکس میں شوٹنگ رینج نشانہ بازی کے شوقین افراد میں مقبول ہے۔
کینین پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور خرم احمد نے 26 کلومیٹر دورٹنگا میں مقیم پاکستانی نقاراحمد کو فون کیا، نقار احمد نے خرم احمد کو گاڑی اپنے گھر کی طرف لانے کا کہا، جب گاڑی نقار احمد کے گھر پہنچی تو اس وقت تک ارشد شریف انتقال کرچکے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ‎جس کار کی چوری کی اطلاع پر سڑک بلاک کی گئی تھی وہ اور ارشد شریف کی کار کی کمپنی مختلف تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔