آرمی پبلک اسکول پشاور کے طالبعلم کا بڑا اعزاز، کنگ چارلس برٹش امپائر میڈل عطا

پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں زندہ بچ جانے والے احمد نواز کو کنگ چارلس کی طرف سے برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احمد نواز نے بتایا کہ مجھے کنگ چارلس کی جانب سے برٹش امپائر میڈل دیا گیا ہے، یہ میڈل اے پی ایس شہدا کے خاندان، سروائیورز اور ہم وطنوں کے لیے باعث فخر ہے۔
احمد نواز نے کہا کہ یہ ایوارڈ پچھلے 5 سال میں دنیا بھر میں نوجوانوں کے لیے کمپینز چلانے کے نتیجے میں ملا، یہ ایوارڈ ان دہشت گردوں کی شکست کا بیان ہے جنہوں نے اے پی ایس واقعہ میں تعلیم پر حملہ کیا۔
احمد نواز کے والد محمد نواز نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ترجیح یہی رہی کہ اگر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں پر کریں، میں نے اپنے بچوں پہ سرمایہ کاری کی جو احمد نواز کی شکل میں آج میرے اور قوم کے لیے باعث عزت ہے۔
محمد نواز نے مزید کہا تمام والدین کو پیغام ہے کہ وہ کاروبار بڑھانے کے بجائے اپنے بچوں پر سرمایہ کاری کریں، آپ کے بچے کل کو معاشرے میں تبدیلی لائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔