آرمی چیف کا بہاولپور کا دورہ ، فوجی مشقوں کا جائزہ لیا

راولپنڈی :‌آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کرکے فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیر پور ٹامے والی اور اسرانی میں فوجی مشقوں کا مشاہدہ کیا اور میکنائزڈ دستوں کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف ہتھیاروں کی فیلڈ فائرنگ کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔