کراچی کور بارش متاثرین کی مدد کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے، آرمی چیف

راولپنڈی: سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچ کر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کا فضائی جائزہ لیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے پیدا شدہ صورت حال کا فضائی جائزہ لیا جب کہ جنرل باجوہ کو سیلاب کی تازہ صورت حال اور سول انتظامیہ کو فوج کے تعاون پربریفنگ بھی دی گئی۔
آرمی چیف نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فارمیشنز کے بروقت اقدامات کو سراہا اور ہدایت کی کہ کراچی کورعوام کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے۔
آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے اُن کا استقبال کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔